ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ: پولیس میں بھرتی کے امتحانات میں بد عنوانی و نقل   نویسی کرنے کے الزام میں 9امیدوار گرفتار

گلبرگہ: پولیس میں بھرتی کے امتحانات میں بد عنوانی و نقل   نویسی کرنے کے الزام میں 9امیدوار گرفتار

Tue, 26 Oct 2021 17:08:33    S.O. News Service

گلبرگہ،26اکتوبر(ایس او نیوز) محکمہ پولیس میں بھرتی سے متعلق منعقد کئے گئے امتحانات میں مائیکرو چپ اور بلیو ٹوتھ آلات کا استعمال کرکے بدعنوانی و نقل کرنے والے 9امیدواروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔یہ افراد اتوار کے دن محکمہ پولیس میں سیول پولیس کانسٹیبل کی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے منعقد کئے جانے والے تحریری امتحانات میں جوابی پرچے لکھنے کے لئے غیر قانونی طریقوں کا استعمال کررہے تھے۔

تمام 9 امتحان دینے والوں کے قبضہ سے بلیو ٹوتھ اور ایک خصوصی طور پر ڈیزائین کئے گئے برقی آلات و سم کارڈس بر آمد کرلئے گئے ہیں۔گرفتار شدگان میں لنگ راج، پرشو رام، مال اپا، پیر اپا، ناگ اپا، رائے پا، مہیش ناٹیکار، راج کمار ناٹیکار اور پرشو رام شامل ہیں۔

پولیس نے ان امتحانی پرچے لکھنے والوں کے قبضے سے نقد 24,000روپئے بھی بر آمد کرلئے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دیویندر اپا، پرکاش پاٹل اور پرمود نامی اشخاص نے جیورگی تعلقہ میں پولیس بھرتی امتحانات کے لئے وہاں کے  امیدواروں کی مدد کے لئے چھ لاکھ روپئے  دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ تمام 9امتحانی امیدواروں کو پولیس تحویل میں رکھا  گیا ہے۔


Share: